ابنا: امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو 2013 کے 134 دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے فارن پالیسی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر" حسن روحانی " کو اہم فیصلہ کرنے والے افراد کی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔ اس امریکی جریدے نے صدر مملکت " حسن روحانی " کو عمل پسند سیاستدان کے عنوان سے متعارف کروایا ہے۔ جریدے فارن پالیسی نے اہم فیصلہ کرنے والی کیٹاگری میں ڈاکٹر " حسن روحانی " کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، جاپان کے وزیراعظم شینزو آبہ ، جرمنی کی چانسلر آنگلا مرکل ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور اس ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شامل ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی جریدے ٹائمز نے حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر " حسن روحانی " کو سال کی برجستہ ترین شخصیت قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487969
امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو 2013 کے 134 دانشوروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔